تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:15

بلوچستان میں ڈیڈھ سال بعد پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ .....بلوچستان میں ڈیڈھ سال کے بعد پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ہے،قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی کی 18ماہ کی بچی پولیوکا شکار ہوگئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلعہ عبداللہ ڈاکٹر غفار کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی کی 18ماہ کی بچی نازو پولیو کا شکار ہوگئی ہے، متاثرہ بچی کا خاندان 3ماہ قبل کراچی سے قلعہ عبداللہ منتقل ہواتھا اور یہ خاندان دونوں شہریوں میں اپنے بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری رہا ہے۔ڈاکٹر غفار کےمطابق نازوکو ٹرانزٹ پوائنٹس سے صرف دو ڈوز ملے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نےبھی متاثرہ بچی میں پولیو کی ایک قسم پی ون کی تصدیق کرلی ہےاور اس کیس کے حوالے سے مزید معلومات لی جارہی ہیں۔ بلوچستان میں پولیو وائرس کا آخری کیس 2012 میں رپورٹ ہوا تھا اس کے بعد تقریباً 18ماہ سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.