تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:5

سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو زائد المعیاددوائیں دینے کا انکشاف

کراچی......سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو زائد المعیاددوائیں دینے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد تحقیقات کےلئے کمیٹی قاءم کر دی گئی ہے ۔ذرائع انکوائری کمیٹی کے مطابق زاید المعیاد دوائیں کھانے سے 2 قیدیوں کی حالت غیرہوگئی تھی،دوائیں1سال قبل جیل میں تعینات ماہرنفسیات ڈاکٹرکے کہنے پرخریدی گئی تھیں جو نفسیاتی مریضوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔قائم مقام آئی جی سندھ نے سیکریٹری ہیلتھ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے جس کے لئے کراچی محکمہ صحت نے تحقیقات کےلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔ انکوائری کمیٹی کے مطابق زائدالمعیاددوائیں ساڑھے 5 لاکھ روپےسےزائد مالیت کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.