29 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:45
نائیجیریا میں ایبولا وائرس سے متاثرہ شخص کی ہلاکت
ابوجا.....نائیجیریا میں ایبولا وائرس سے متاثرہ شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں خطرناک وائرس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ لائبیریا سے آئے ہوئے شہری کی نائیجیریا میں ہلاکت کے بعد علم ہوا کہ وہ ایبولا وائرس سے متاثر تھا جس کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ متاثرہ شخص سے یہ وائرس دوسروں کو بھی منتقل ہوا ہوگا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شخص سے تقریباً 30 ہزار افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں رہے تھےاور یہ بات ابھی نہیں معلوم کہ یہ وائرس کتنے افراد میں منتقل ہو چکا ہے۔ ان افراد کا سراغ لگا کر ان میں وائرس کی موجودگی کی تشخیص کی جائے گی۔ نائیجیریا کی حکومت عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایبولا وائرس کے خلاف میڈیا مہم بھی چلا رہی ہے۔