31 جولائی 2014
وقت اشاعت: 17:36
لاہور ،بعض آبادیوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی ، مکین خوفزدہ
لاہور......پنجاب میں ڈینگی کے خاتمے کے حکومتی دعووں اور اقدامات کے باوجود لاہور کےکئی ایسے علاقے ہیں جہاں سیوریج اور بارش کا پانی کئی کئی روز کھڑا رہتا ہے اور ڈینگی لاروے کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔لاہور میںکچھ پوش علاقوں کو چھوڑ کراب بھی بعض آبادیاں ایسی ہیں جہاں گلیوں میں بارش اور سیوریج کا گندا پانی کئی کئی روز کھڑا رہتا ہےاور واسا اور ضلعی انتطامیہ کی غفلت کے باعث مچھر اور لاروا پرورش پاتا رہتا ہے ،شاد باغ، بادامی باغ اور دیگر علاقوں کے ہزاروں مکین مسلسل خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،مکینوں کا شکوہ ہے کہ علاقے کے منتخب نمائندے اب ادھر کا رخ تک نہیں کرتے ،برائے نام کیمپ لگے رہتے ہیں جن کا متعلقہ حکام نے کبھی رخ تک نہیں کیا ،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچی آبادیوں میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،عید کی چھٹیوں کے بعد پانی کی نکاسی کا ٹھوس انتظام کیا جائے گا ۔