30 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:36
ملیریا کے خلاف کامیاب ویکسین آخری مراحل میں داخل ہو گئی
لندن..... ملیریا کے خلاف کامیاب ویکسین آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔امید کی جارہی ہے کہ آئندہ سال تک اپنی نوعیت کی یہ پہلی ویکسین منظور کی جا سکتی ہے۔ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں، ، ملیریا کے لیے بنائی گئی ویکسین آر ٹی ایس، ایس کو خاصا کارآمد قرار دیا ہے۔ملیریا ویکسین کی متعدد افریقی ممالک میں ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 1500 نومولود اور بچے شامل تھے ۔ابتدائی تحقیق میں 80 فیصد نتیجہ کامیاب رہا ہے جس کے بعد ، دوا ساز کمپنی، نے یورپی میڈیسن اتھارٹی سے کہ ملیریا کی آر ٹی ایس، ایس ویکسین کو، بین الاقوامی سطح پر استعمال کی اجازت طلب کر لی ہے۔یہ اِس مرحلہ تک پہنچنے والی ملیریا کی پہلی ویکسین ہے جس کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ 2015 تک اِس کے استعمال کی اجازت دے دی جائے گی۔