تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:46

چارسدہ اور تحصیل باڑہ میں 2بچوں میں پولیووائرس کی تصدیق

چارسدہ.....ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے، چارسدہ کی ایک سالہ جبکہ تحصیل باڑہ کی 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ۔پولیو مانیٹرنگ سیل کے ذرائع کا کہنا ہےکہ چارسدہ کی ایک سالہ سلمیٰ اور تحصیل باڑہ کی 8 ماہ کی حفصہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ دونوں بچیوں کے والدین نے پولیو قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 104 ہو گئی، فاٹا میں اب تک پولیو کے 76، خیبر پختون خوا 18 ، سندھ 9 اور بلوچستان میں ایک کیس سامنے آیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.