5 اگست 2014
وقت اشاعت: 20:3
کراچی میں نگلیریاکامرض بڑھنےکاخدشہ بڑھ گیا
کراچی ........کراچی میں نگلیریاکامرض بڑھنےکاخدشہ بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں حاصل کیے گئے پانی کے 2094نمونوں میں سے 1473میں کلورین مقدارسے کم رہی،1473نمونوں میں کلورین مطلوبہ مقدارسےکم اور نہ ہونے کے برابر تھی،جبکہ واٹربورڈکے108پمپنگ ہاؤسزپربھی کلورین مطلوبہ مقدارسےکم پائی گئی۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال نگلیریا سے اب تک 6 افراد انتقال کرچکے ہیں۔انسداد نگلیریا کمیٹی کا پانی کے نمونے حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔