18 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:26
بلوچستان کے ضلع ژوب میں کانگو وائرس کا انکشاف
کوئٹہ.....بلوچستان کے ضلع ژوب میں کانگو وائرس کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت نے وائرس کی تصدیق کردی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کا کہناہے کہ کانگو وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے، ژوب کےمتاثرہ علاقے میں ویکسین بھجوادی گئی ہے۔ محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے حوالے سے اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔