تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اگست 2014
وقت اشاعت: 20:56

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

پشاور...... قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا ارباب عارف نے فاٹا سیکریٹریٹ پشاور میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسی نیشن کے لئے 2 ہزار656ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران 6 قبائلی ایجنسیزاور 6 ایف آرز میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.