تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:7

ڈینگیکا علاج کرنے والی ویکسین دریافت کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن...........ڈینگی کا مکمل علاج کرنے والی سوفیصد موثر ویکسین متعارف کروا دی گئی۔ یہ کامیاب ویکسین امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ مچھروں سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کا ایک حیرت انگیز ہتھیار ہے۔

اس ویکسین کو ٹی وی زیرو زیرو تھری کا نام دیا گیا ہے اور اس کے استعمال سے پہنچنے والے فوائد کو 16مارچ کے ایک طبی جریدے میں بھی شائع کیا گیا ہے۔ تجربے کیلئے بیس افراد کو یہ ویکسین دی گئی اور دوسرے گروہ کو کوئی اور دوا دی گئی ۔ چھ ماہ بعد ان دونوں گروہوں کو ڈینگی کی ایک قسم کی وائرس سے انفیکٹ کیا گیا جو سنگین مرض کا موجب نہیں بنتا ۔

تاہم حیرت انگیز طورپر ڈینگی کی یہ ویکسین لینے والا کوئی بھی فرد بیمار نہیں ہوا،جب کہ دوسرے گروہ کے تمام افراد ڈینگی کا شکارہوئے۔ یعنی یہ ویکسین سوفیصد موثر ہے اور اس سے کروڑوں افراد کو نئی زندگی دی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال چار کروڑ افراد اس وائرس کا شکار ہوتے ہیں۔

تاہم ابھی اس ڈینگی ویکسین کی آزمائش چھوٹے پیمانے پر کی گئی اور دوسرے مرحلے میں کامیابی کے بعد آخری ٹرائل ہوگا جس کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یہ ویکسین مکمل طورپر ڈینگی وائرس جیسے موذی مرض سے چھٹکارہ دلانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں اس بارے میں ابھی سے ہی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.