تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اپریل 2012
وقت اشاعت: 20:55

کراچی: اسپتالوں میں ڈینگی کے 100 سے زائد مریضوں کی تصدیق

کراچی … کراچی کے مختلف اسپتالوں میں رواں سال اب تک 100 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کے تصدیق ہوئی لیکن حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کی تعداد صرف 34 ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی بخار سے نمٹے کیلئے تاحال بہتر اقدامات، خون، پلیٹی لیٹس سمیت دیگر سہولیات ناکافی ہیں جس کی وجہ سے مریض نجی اسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں، جہاں داخلہ فیس اور دواوٴں کے علاوہ مریضوں سے پلیٹی لیٹس بیگ کی قیمت 8سے 11ہزار روپے وصول کی جارہی ہے۔ ادھر کراچی کے متعدد نجی اسپتال ڈینگی کے مریضوں کے درست اعداد و شمار محکمہ صحت کے ڈینگی سرویلنس سیل کو فراہم نہیں کررہے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کے اسپتالوں میں داخل دیگر مریضوں میں خوف پیدا ہوگا جبکہ سرکاری و نجی بلڈ بینک سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان بلڈ بینکوں سے روزانہ ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کیلئے پلیٹی لیٹس خریدے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.