تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 اپریل 2012
وقت اشاعت: 13:12

ملتان: ڈیرہ غازی خان کی تین بازووٴں والی بچی کا کامیاب آپریشن

ملتان…ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہونیوالی تین بازووٴں والی بچی کاآج ملتان کے نشتراسپتال میں آپریشن کیا گیا ۔بچی کاآپریشن نشتراسپتال میں ڈاکٹر ہارون خورشید کی سربراہی میں ماہر سرجن کی ٹیم نے کیا۔ آپریشن سے قبل ڈاکٹرزکا کہناتھا کہ بچی کا تیسرابازوریڑھ کی ہڈی کے مہروں سے جڑا ہوا ہے جو آپریشن میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے،بچی کی پیدائش تونسہ کے قبائلی علاقے بارتھی میں 23اپریل کوہوئی تھی ،بچی نارمل اورایکٹیو ہے لیکن اس کی کمرکے ساتھ تیسرا بازو جڑا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.