تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 مئی 2012
وقت اشاعت: 21:8

اسلام آباد کے شفاء اسپتال میں جگر کی پیوند کاری کے 2 کامیاب آپریشن

اسلام آباد … اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں ملکی تاریخ میں پہلی بار جگر کی پیوند کاری کے 2 کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں۔ پہلا آپریشن نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 8 بہنوں کے اکلوتے 12 سالہ بھائی کا کیاگیا جسے بہن نے جگر کا عطیہ دیا۔ دوسرا آپریشن 47 سالہ شخص کا کیا گیا جسے اپنی بیوی نے جگر کا عطیہ دیا۔ یہ دونوں کامیاب آپریشن ڈاکٹر فیصل مسعود ڈار نے کیے۔ ڈاکٹر فیصل کے مطابق دونوں مریضوں کی حالت بہترہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.