10 مئی 2012
وقت اشاعت: 17:34
کراچی اور پشاور میں بھی آئی سی آر سی کے ادارے بند
پشاور… پشاور میں آئی سی آر سی کا 120 بستروں پر مشتمل اسپتال سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے جبکہ آئی سی آر سی کے تحت کراچی اور پشاور میں کام کرنے والے دیگر ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی سی آر سی حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث پشاور میں آئی سی آر سی کا 120 بستروں پر مشتمل اسپتال بند کر دیا گیاہے۔ جس میں زیر علاج مریضوں کو دیگر طبی مراکز منتقل کیا جارہا ہے۔ پشاور کے ساتھ کراچی میں بھی آئی سی آر سی کے تحت کام کرنے والے کئی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں آئی سی آر سی نے پہلے سے ہی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔ پشاور میں آئی سی آر سی کے 4 بڑے ادارے 12 مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔جن میں مجموعی طور پر 450 افراد کام کر رہے ہیں جن میں 45 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ آئی سی آر سی کے مطابق غیر ملکی کارکنان کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔