10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:41
کراچی:آج فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں دو ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سے فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افرا د جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں پر تشدد واقعات ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے ۔پولیس کے مطابق گلبہار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سر میں گولی لگنے سے بتیس سالہ علی عباس جاں بحق ہوگیا ۔ مارٹن کوارٹر میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔