13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:20
لاہور : مزدور نے ساتھیوں کو نشہ آور دودھ پلا کے لوٹ لیا
اے آر وائی - لاہور میں ایک مزدور نے چوری کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ دس ساتھی مزدوروں کو نشہ آور دودھ پلا کے جیبوں سے تیس ہزار نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔
لاہور میں تھانہ ستوکتلہ کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں زہریلا دودھ پینے سے دس افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔گزشتہ روز ٹھیکیدار یعقوب کے پاس کام کرنے والے یہ مزدور پیشہ افراد دیہاڑی ختم ہونے پر اپنی مزدوری لیکر جب کوارٹر واپس پہنچے تو کھانہ کھانے کے بعد ریاض نامی مزدور نے ان سے شرط لگائی،
شرط ہارنے کی صورت میں ریاض نے سب کو گرم دودھ پلایا جس کے باعث تمام مزدور بیہوش ہوگئے۔ ریاض اپنے ساتھی عمران کے ساتھ ملکر ان تمام مزدوروں کی جیبوں سے تیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے اڑا۔حالت ٹھیک ہونے پر آٹھ افراد کو طبی امداد دیکر اسپتال سے فارغ کر دیاگیا جبکہ شہزاد اور غلام رسول ابھی تک اسپتال زیر علاج ہیں،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔