13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 22:1
بلوچستان: ڈاکٹروں کا58 روز بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
اے آر وائی - بلوچستان میں ڈاکٹروں نے اٹھاون روز بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کے خلاف قائم مقدمات واپس لینے کافیصلہ کرتے ہوئے معطل ڈاکٹروں کی بحالی کے لئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں دورکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے اٹھاون روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور ہڑتالی ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل سے ڈیوٹیوں پر حاضر ہوجائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔
دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے اور معطلی کے اقدامات واپس لینے کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ڈاکٹروں کے معاملات حل کریگی۔