17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:23
صحت کے تمام معاملات کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے،فردوس عاشق
اے آر وائی - وفاقی وزیر ریگولیشن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اٹھارھویں ترمیم کے بعد صحت کے تمام معاملات کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اس وقت تک فعال نہیں ہوسکتی جب تک ڈاکٹرز اور فارماسسٹ تعاون نہ کریں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ ایک دن میں انیس میڈیکل کالجز کے الحاق کے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور جو بھی اس میں قصوروار ہوا اس کے خلاف کاروائی ہوگی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری ادویات برآمد ہورہی ہیں لیکن اس کا قابل ذکر معیار نہیں ہے لہذا ہمیں ادویات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔