17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:23
پیپلز پارٹی کااکیلے مقابلہ کرناکسی کے بس کا نہیں ،شرجیل میمن
اے آر وائی - وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مقابلے میں گرینڈ الائنس بنانے کی جو لوگ باتیں کرہے ہیں وہ اس حقیقت کا اعتراف کر رہے ہیں کہ اکیلے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔
پیر کو اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن یہ اتحاد تھوڑے عرصے میں پارہ پارہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی ماضی میں سندھ جمہوری اتحاد(ایس ڈی اے)کے نام سے بنایا گیا تھا اور سندھ کے حقوق کے بڑے ٹھیکیدارہونے کا دعویٰ کیاتھا۔ان قوتوں نے پرویز مشرف کے کہنے پر کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کو نافذ کرکے سندھ کو عملاً تقسیم کردیا تھا۔