17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:21
دس ہزار مکانات نادار افراد کو دیئے جائیں گے،قائم علی شاہ
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں دس ہزار مکانات صوبے بھر کے نادار اور ضرورت مند افراد کو دیئے جائیں گے۔ جبکہ پچاس ہزار پلاٹ غریب،مستحق اور ضرورتمند لوگوں میں تقسیم ہونگے۔
وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت مکانات کی تعمیر و تقسیم سے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانچ جنوری کو ذوالفقار علی بھٹوسالگرہ پرکراچی میں پانچ ہزار پلاٹ تقسیم کرکے پروگرام کاباقاعدہ آغاز کیا جائےگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ برادر ممالک ایران اور ترکی کی طرف سے تعمیر کئے گئے گھر ٹھٹھ،بدین،جیکب آباد،شکارپور،کشمور اور خیرپور کے اضلاع کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔