تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:34

سندھ کی10 جماعتوں نے سندھ گرنڈ الائنس بنانے پراتفاق کرلیا

اے آر وائی - سندھ کی 10سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے سندھ میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں سندھ گرنڈ الائنس بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اتحاد میں شامل جماعتیں ہر نشست پر صرف ایک متفقہ امیدوار لائیں گی۔



مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما جام مدد علی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں 10جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی اور سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا کہ اتوار کے روز ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں بدیانتی کیخلاف ریلی نکالی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔



امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کی تمام جماعتوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس عنقریب پیر پگارا کی زیر صدارت ہوگا جس میں اتحاد کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندیوں کے باوجود سندھ میں سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.