تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:39

پریانکاچوپڑا کو ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون کا خطاب مل گیا

اے آر وائی - نہ کرینہ نہ کترینہ ۔اب کی بار ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون کا خطاب مل گیا پریانکاچوپڑا کو۔ بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا۔ایکٹنگ اور سنگنگ کی وجہ سے کررہی ہیں دلوں پر راج۔



پریانکا کی خوبصورتی کے ساتھ ذہانت نے بھی کیا ہے ہر ایک کو متاثرفلمی دنیا میں پریانکا نمبر ون نہ بن سکیں لیکن ان کے فینز نے انہیں جتوا دیاکرہ ارض کی حسین ایشیائی خاتون کا اعزاز۔



ایک بھارتی میگزین کے سروے کے مطابق پریانکا چوپڑا، کرینہ اور کترینہ کے درمیان ہوا سخت مقابلہ۔ جس میں راکنگ گرل پریانکا چوپڑا ہی سب سے نمبر ون کٹ کھنی بلی نے تین سال سے حسین ہونے کا ٹائیٹل جیتنے والی کرینہ کو دوسرے نمبر پر جبکہ قاتل ادائوں کی مالک کترینہ کیف کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ۔ بالی ووڈ کی دیسی گرل کے پردیسی زبان میں گانے نے انہیں سپر ہٹ کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.