9 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:4
سپرماڈل مہرین سید پرکشش ترین خواتین کی صف میں
اے آر وائی - برطانوی جریدہ نے دوہزار بارہ کیلئے پرکشش ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی۔ پاکستان کی سپر ماڈل مہرین سید بھی پرکشش ترین خواتین کی صف میں شامل ہو گئیں۔ مہرین سید کااب نام ہی کافی ہے۔ جی ہاں پاکستان کی سپر ماڈل اور انترنیشنل فیشن اکیڈمی پاکستان کی سی ای او دنیا کی دس پرکشش ترین خواتین میں شامل ہو گئی ہیں۔
برطانوی جریدے نے دنیا بھر کی بیس پرکشش ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی۔ یہ خواتین دو ہزار بارہ کیلئے پر کشش ترین قرار دی گئی ہیں۔ پاکستان کی سپر ماڈل مہرین سید کو ایشوریا رائے اور رانی مکھر جی سے زیادہ پر کشش قرار دیا گیا ہے۔
مہرین سید جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہیں۔ وہ بھی بالی وڈ میں۔ ڈائریکٹر سنجے پورن سنگھ کی آنے والی فلم میں۔