11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:49
دلیپ کمار90 برس کے ہوگئے
اے آر وائی - برصغیر کے ممتاز اداکار دلیپ کمار نوے برس کے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس سال سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹر ی میں پہلے لیجنڈ اداکار ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
آج وہ نوے برس کے ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار بھارتی اداکار یش چوپڑا اور انتہا پسند ہندو لیڈر بال ٹھاکرے کی اموات کی وجہ سے اس برس اپنی سالگرہ کی تقریب نہیں منائیں گے۔
انہوں نے اپنی سالگرہ کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے تمام پروگرامز منسوخ کردیئے۔