11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:41
تاریخ ساز دلیپ کمار سالگرہ پرشکر گذار ہیں سب پاکستانیوں کے
اے آر وائی - عہد ساز اداکار دلیپ کمار نےکہا ہے کہ پاکستانی عوام کے بے انتہا پیار اور عزت دینے پر شکر گزار ہوں۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ خان نے کہا ہمیں ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم پشاور میں ہی موجود ہیں۔ عہد ساز اداکار دلیپ کمارآج زندگی کی نوے ویں بہار دیکھ رہے ہیں، اس سلسلے میں ان کے آبائی شہر پشاور میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں۔
دلیپ کمار نے ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اور خصوصاً پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ خان کا کہنا تھا کہ یوسف خان کی سالگرہ کے موقع پر ہمیں ایسا لگ رہا جیسے ہم پشاور میں موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حیسن نے پشاور میں دلیپ کمار کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں یوسف خان پر فخر ہے وہ پشاور دھرتی کا بیٹا ہے، دلیپ صاحب کا آبائی گھر کلچرل ڈیپارٹمنٹ محفوظ کرے گا۔ میاں افتخار نے دلیپ کمار کی صحت کے لئے بھی دعا کی۔