11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:50
کیلیفورنیا:اسامہ آپریشن پر بنی فلم زیروڈارک تھرٹی کاپریمیئر
اے آر وائی - اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن پر بننے والی ہالی ووڈ فلم۔۔زیروڈارک تھرٹی کا کیلیفورنیا میں پریمیئر ہوا۔ فلم زیرو ڈارک تھرٹی ریلیز سے پہلے ہی کئی ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔
فلم کے پریمیئر میں فلم میں شامل کاسٹ نے شرکت کی۔ ٹینشن اور گھمبیر مسائل کو اپنے ساتھ لئےیہ فلم خود اداکاروں کے لئے بھی تھی اعصاب پر بھاری۔ اسامہ بن لادن سال کا سب سے اہم موضوع رہا ۔ اسامہ کی ہلاکت نے باراک اوباما کو دوسری بار صدربنایا۔
فلم زیرو ڈارک تھرٹی میں اصل ویڈیوزاوراہم رازسے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ مگر ایسے بہت سے سوالوں کے جواب نہ ملے جو لوگوں کے ذہنوں میں اٹھ رہے ہیں۔ فلم زیرو ڈارک تھرٹی۔انیس دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے۔