تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:59

امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے ٹاپ ٹین فلموں کی فہرست ریلیز کردی

اے آر وائی - ہالی ووڈ فلموں میں سے کون سی ہے سال کی سب سے بہترین ۔۔ امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے ٹاپ ٹین فلموں کی فہرست ریلیز کردی۔ ہالی ووڈ میں سال بھر رہی فلموں کی دوڑایکشن، تھرل اور ایڈونچر کے ساتھ رہا کامیڈی اور سسپنس کا جال بھی۔ شائقین فلم اس برس بھی مایوس نہ ہوئے اور انہیں ملا سنیما کے پردے پر ہرطرح کالطف۔



رواں سال دس بہترین فلموں میں اسامہ بن لادن پر بننے والی فلم ۔۔زیرو ڈارک تھرٹی کو خاصی اہمیت حاصل رہی۔ فلم آسکرایوارڈزکے لئے بھی اہمیت رکھتی ہے۔جبکہ کامیڈی فلم سلور لائننگ پلےبک نےبھی ٹاپ ٹین فلمز میں اپنی جگہ بنا لی۔ جبکہ اسٹیو اسپیل برگ کی فلم لنکن نے بھی مقبولیت کی حدوں کی چھوا۔



حیرت انگیز طور پر ہالی ووڈفلم لائف آف پائی میں بالی ووڈ اداکاروں کی شرکت کو کھلے دل سے قبول کیا گیا اور فلم۔۔لائف آف نے بی ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی۔ سال کی بہترین فلموں کی فہرست میں مون رائز کنگڈم کاجادو بھی شامل ہے جبکہ فلم ڈارک نائیٹ رائزز نے بھی اپنی اجارہ داری قائم رکھی۔اس کے علاوہ فلم ۔۔لیس مزریبل۔ آرگو،بِیسٹ آف دی سائودرن وائلڈ۔۔شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.