12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:39
فلم تلاش باکس آفس پر براجمان، عامرخان کا ممبئی میں جشن
اے آر وائی - بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ ایک بار پھر ہوگئے کامیاب۔۔فلم تلاش باکس آفس پر براجمان۔۔عامر خان نے دوستوں کے ساتھ ممبئی میں جشن منایا۔ مسٹر ہرفیکٹ عامر خان کو تھی تلاش سچ کی۔۔ حقائق کی کھوج میں پولیس انسپکٹربن کر جان کی بازی لگادی۔فلم” تلاش“ نے بھی کرلیا شاندار بزنس اور مسٹر پرفیکٹ کی باکس آفس پر اجارہ داری قائم رہی۔
فلم کی کامیابی پر ممبئی میں عامر خان نے منایا جشن اور کرڈالی دوستوں کی دعوت۔۔جہاں ڈائریکٹر فرحان اختر اور ریماکاگتی نے شرکت کی۔شادی کے بعد پہلی بار بالی ووڈبیبو بھی پارٹی منانے آئیں۔
فلم کی کامیابی پر وہ بھی بیحد خوش نظرآرہی تھیں۔۔ عامر خان فلم تلاش کے سپر ہٹ ہونے پر مسرور نظرآرہے تھے۔ جشن میں پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفراور جاوید اختر بھی شامل ہوئے۔