تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:21

مہدی حسن تعزیتی شوز میں شرکت، پاکستانی گلوکاربھارت روانہ

اے آر وائی - شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کے تعزیتی شوز میں پرفارم کرنے کے لیے پاکستان سے تین رکنی گلوگاروں کا وفد بھارت روانہ ہوگیا ۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت جانے والے اس ثقافتی وفد میں مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے عامر مہدی ، معروف لوک فنکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور ان کے بیٹے سانول شامل ہیں۔وفد دو سے تین ہفتے بھارت میں قیام کے دوران بمبئی ، دہلی اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے مہدی حسن تعزیتی شوز میں پرفارم کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.