13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:41
ہالی وڈفلم دی ہوبٹ ریلیزسے پہلے ہی ریکارڈ توڑنے لگی
اے آر وائی - ہالی ووڈ فلم دی ہوبٹ ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ توڑنے لگی۔ نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ٹکٹس کی ریکارڈ توڑ فروخت نے فلم کے سپر ہٹ ہونے کا یقین دلا دیا۔
معروف ہدایتکار پیٹر جیکسن دنیا بھر میں اپنی انوکھی فلموں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انیس سو پچانوے میں پیٹر نے لارڈ آف دی رنگز کے تین حصے بنانے کا اعلان کیا تو ناقدین انہیں پاگل تک قرار دے دیا ،جو انیسویں صدی کے اوائل میں لکھےگئے ایک بچگانہ ناول پر ااٹھائیس کروڑ ڈالرکی لاگت سے دنیا کی مہنگی ترین فلم بنا رہا تھا۔
اس فلم سیریز نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ دنیا کی کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔ جس کے بعد فلم کا پہلا حصہ دی ہابٹ ، این ایکسپیکٹڈ جرنی تیرہ دسمبر سے ریلیز کیا جا رہا ہے۔ جس نے نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ایڈوانس بکنگ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ریلیز سے پہلے ہی فلم کے ٹکٹس کی ریکارڈ توڑ فروخت نے فلم کی کامیابی کو یقینی بنادیا ہے۔