14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:51
گولڈن گلوب ایوارڈ،لنکن 7 ، ایگرو 5کیٹگریز کیلئے نامزد
اے آر وائی - سترویں سالانہ گلوب ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کااعلان کردیاگیا ہے اور سابق امریکی صدر ابراہم لنکن پربنائی جانے والی فلم نامزدگیوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔
سب سے زیادہ نامزدگیاں امریکی خانہ جنگی پر فلمائی جانی والی فلم لنکن نے حاصل کیں۔ لنکن کو بہترین فلم، ڈائریکٹر، اداکار، معاون اداکار اور اداکارہ سمیت سات کیٹیگریز میں نامزد کیاگیا ہے۔
ایرانی یرغمالی پر بننے والی فلم ایگرو اور ڈی جینگو ان چینڈ کو پانچ کیٹگریز میں نامزدکیاگیا ہے۔ اسامہ بن لادن کی تلاش پربنائی گئی فلم زیرو ڈارک تھرٹی اور لس میزرایبلز نے چار نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ امید کی جارہی ہے تیرہ جنوری کو ہونے والی گولڈن گلوب ایوارڈ لنکن کے نام رہی تھی۔