14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:20
ودیابالن بن گئی سدھارتھ رائے کپور کی دلہن
اے آر وائی - بالی ووڈ کی اوولالا گرل ودیا بالن بن گئیں دلہنیا۔لگ گیا ان کے نام کے آگے مسز سدھارت رائے کانام۔۔ نہ ہی افواہیں پھیلیں ، نہ ہی دھوم مچی۔۔ بالی ووڈ ایکٹرس ودیا بالن نے اپنے منفرد انداز کی طرح شادی کرلی بغیر شورشرابیکے۔۔اوولالا گرل ودیا بالن کو مل گیا سپنوں کا راجہ۔۔بج گیا ان کے نام کا بھی بینڈ باجا۔۔دولہا سدھارتھ رائے کپور۔۔یوٹی وی چینل کے سی او ہیں۔۔انھوں نے چٹ منگنی پٹ بیاہ رچایا اور لے اڑے ودیا بالن کو۔۔
ودیا کی مہندی کی رسم بھی سادگی سے ہوئی۔کوئی بالی ووڈ اسٹار بھی مدعو نہ تھا سوائے ودیا کی فیورٹ ایکٹرس ریکھا کے۔۔مخصوص بنگالی انداز میں ودیا نے رچائی مہندی۔۔پیلی ساڑھی میں کھلکھلاتی ودیا کے چہرے کی خوشی سے آس پاس کی روشنیاں بھی ماند پڑگئیں۔۔
شادی کے لئے سدھارتھ رائے کوتھی اتنی جلدی کہ صبح ہی صبح کرلی ودیا کے ساتھ اپنا نام لگا دیا۔سرخ ساڑھی میں زلفے کھولے ودیا لگ رہی ہیں ۔شادی کے دن بیحد حسین۔سنہرے لباس میں دولہا میاں بھی کم کم نہیں۔۔ودیا کی شادی کا ریسیپشن چنائی میں ہوگا۔