تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:19

علی ظفر ایشیائی مردوں میں دوسرے نمبر پر

اے آر وائی - پاکستانی گلوکارواداکارعلی ظفر نے جھوم جھوم کر مچادی دھوم۔۔ایشیائی مردوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔۔ علی ظفر نے دیکھا جو آنکھوں میں۔۔تو کردیاسب کو دیوانہ۔۔۔ بالی ووڈ میں گئے تھے فلم تیرے بن لادن بنانے۔۔لیکن مل گئی ان کو برادر کی دلہن بھی۔۔۔فلم میرے برادر کی دلہن میں کترینہ کیف کیساتھ اداکاری کرتے ہوئے گلوکاری کا جادو بھی جگایا۔۔



علی ظفر کو ملاہے اس سال بھی ایشیائی خوبصورت مردوں میں دوسرا نمبر۔۔وہ بن گئے ہیں سب سے زیادہ چاہے جانے والے اداکار۔۔اس دوڑ میں علی ظفر نے دبنگ کے چلبل پانڈے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔اور سلوبھائی ایشیائی حسین مردوں میں تیسرے نمبر پر رہ گئے۔۔



اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ریتھک روشن۔۔جنھوں نے ایشیائی مردوں میں سب سے زیادہ پرکشش ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اور چوتھا نمبر ملا شاہد کپور کو۔۔لندن کے میگزین میں ہونے والے سروے کے مطابق اس فہرست میں شاہ رخ خان ساتویں،جان ابراہم آٹھویں اوررنبیرکپور نویں نمبرپررہے ہیں جبکہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بیسویں نمبر پر رہے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.