14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:42
عامر خان کی فلم تلاش 100 کروڑکلب میں شامل
اے آر وائی - مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم تلاش نے سوکروڑکلب میں انٹری دے دی۔ عامر خان کے مداحوں کو فلم تلاش میں مل گیا سسپنس اورتھرل کا مزہ۔ سچ کی تلاش میں عامر خان وردی پہنے کہاں کہاں نہ پہنچے۔ گہرے پانی میں لگائی چھلانگ اور آخر کار سو کروڑکلب تک جانے کا راستہ ڈھونڈ نکالا۔
فلم تلاش نے چودہ دن میں ایک سو اکتیس کروڑکا بزنس کرلیا حالانکہ عامر خان تو یہ کہتے نظرآئے کہ وہ سو کروڑکی ریس میں شامل نہیں لیکن ان کے مداحوں نے انہیں اس دوڑ میں شامل کرہی لیا۔