15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:11
گینگنم اسٹائل دو ہزار بارہ کا سب سے مقبول ترین گانا
اے آر وائی - گینگنم اسٹائل سال دو ہزار بارہ کا سب سے مقبول ترین گانا بن گیا،اسی کروڑ سےزائد افراد ویڈیو سے محظوظ ہوئے۔
کورین گلوکار کے گینگنم اسٹائل نے دنیابھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور گلوکار کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ سال دو ہزار بارہ کے دوران نیٹ پر اسی کروڑ سے زائد افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا اور اس کی نقول تیار کیں۔
کورین گلوکار نے دنیا بھر میں اپنی ویڈیو کی پروموشن بھی کی ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات اور واشنگٹن میں کرسمس کنسرٹ میں امریکی صدرباراک اوباما کو بھی اپنے اسٹائل سے محظوظ کیا۔ معروف گلوکارہ برٹنی اسپیئر کو ڈانس بھی سکھایا۔