15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:11
ممبئی پولیس نے سلمان خان کے ساتھ۔ دبنگ ٹو دیکھی
اے آر وائی - سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو سے ٹپس لینے کے لئے ممبئی پولیس نے بھی فلم دیکھی۔ سلمان خان چلبل پانڈے کیا بنے،سب ہی کو شوق ہواپولیس انسپیکٹر بننے کا۔ اس فلم کےچرچے ہوئے عام کہ منی بھی ہوئی بدنام۔ جسے دیکھو دبنگ کا لے نام۔
ممبئی پولیس بھی ہوئی پریشان کہ آخرایسا کیا ہے دبنگ میں جو سب لیتے ہیں سلمان کانام۔ ممبئی پولیس نے کیا فیصلہ اور فلم دیکھنے کی ٹھانی۔ انھوں نے دبنگ ٹو دیکھی وہ بھی سلمان خان کے ساتھ۔ سونے پہ سہاگا سلو بھائی نےانہیں داداگیری کرنے کے ٹپس بھی دیئے۔