تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:44

لاہور:موسیقی کیا بھرتے ہوئے ستاروں کے درمیان مقابلہ

اے آر وائی - زندہ دلوں کے شہرلاہورمیں فن موسیقی کے ابھرتے ہوئے ستاروں کے درمیان مقابلہ منعقد کیا گیا۔ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کیلئے نوجوان گائیکوں نے سراور لے کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔



ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتما م لاہور کے رائل پام کلب میں نوجوان فنکاروں پر مشتمل بینڈزکا مقابلہ کروایا گیا جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے 9 بینڈز نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا۔



موسیقی کے اس مقابلے میں بہترین ٹیلنٹ کو چننے کیلئے ججز کے فرائض معروف گلوکاروارث بیگ اور استاد عبدالروف نے انجام دیئے۔ بیٹل آف دی بینڈز مقابلے میں جی سی کالج لاہورنے پہلی اور این سی اے نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔



جیتنے والے بینڈز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ نوجوان سروں اور سرگم سے محظوظ ہونے کیلئے زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد مقامی کلب میں موجود تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.