تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:54

بھارتی فلم دبنگ ٹو پاکستان میں بھی ریلیز

اے آر وائی - بھارتی فلم دبنگ ٹوپاکستان میں بھی ریلیز کر دی گئی لاہورمیں منعقدہ فلم کے پریمیر شو میں معروف گلوکاراحت فتح علیخاں نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔



بھارتی فلم دبنگ میں راحت فتح علیخاں کے گیت تیرے مست مست دونین کی دھوم ابھی ماند نہیں پڑی تھی کہ دبنگ ٹومیں ان کا گیت دغا باز نیناں سٹریٹ سانگ بن گیا جس کی وجہ سے ارباز خان پروڈکشن فلم کی بھرپور کامیابی کیلئے پرامید ہے ۔



لاہورکے پی اے ایف سینما میں دبنگ ٹو کا پریمیر شو منعقد کیا گیا جس میں بھارتی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانیوالے گلوکار راحت فتح علیخاں نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ وہ بائیس سال بعد کسی سینما گھر آئے ہیں۔ شائقین فلم راحت کی گائیکی کے ساتھ ساتھ سلمان اور سوناکشی سنہا کی ادکاری سے بھی محظوظ ہوئے کرینہ کپور کے آئٹم سانگ پر تو منچلے سیٹیاں بجاتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.