21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:5
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کا نیا گانا ریلیز
اے آر وائی - بالی ووڈ کے آسکرایوارڈیافتہ موسیقار اے آر رحمن کا اینڈ آف دی ورلڈ کی تھیم پرنیا گانا ریلیز ہوگیا۔
اکیس دسمبر دوہزار بارہ۔۔اس تاریخ نے سب ہی کو کیا ہے متاثر۔ہالی ووڈ میں فلم بنائی گئی تو بالی ووڈ میں آسکرایوارڈیافتہ موسیقار اے آررحمن نے اپنا گانا ریلیز کردیا۔اے آر رحمان نے ’ماں تجھے سلام‘ اور اور ’ وندے ماترم‘سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا جس کے بعد فلم ’سلم ڈاگ ملینیئم‘ کا ”جے ہو“زبان زد عام ہوا۔ اب پندرہ سال بعد ایک بار پھر اے آررحمن نے اپنا سولو سونگ ریلیز کیا۔
اس سولو سونگ میں اے آر رحمن نے’ اینڈ آف ورلڈ‘ کے تصور پر مبنی موسیقی ترتیب دی ہے۔ اکیس دسمبر کے پس منظر میں اس گانے میں اے آر رحمن نے اپنی موسیقی اور گلوکاری میں ان خواہشات کا اظہار کیا ہے جو دنیا کو ختم ہوتے وقت کی جاسکتی ہیں۔
دنیا کو خدا حافظ کہنے کے لیے انسان کے احساسات کو انہوں نے اپنے فن میں سمویا ہے۔یہ گانا دنیا کے چارممالک میں شوٹ کیاگیا ہے۔اے آررحمن کاکہنا ہے کہ اس نغمے کی بنیاد محبت ہے جو امیدوں کی قوس قزح سے بھرپور ہے۔