23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:36
پرینکا چوپرا کی قسمت کا ستارہ عروج پر
اے آر وائی - بالی وڈ حسینہ پرینکا چوپڑا کا گانا ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے کرلیا گیا نامزد ۔ بالی وڈ حسینہ پرینکا چوپڑا کی قسمت اس سال کی طرح اگلے سال بھی چمکنے کا سندیسہ سنا رہی ہے کیونکہ پرینکا کی ایک فلم سو کروڑ کلب میں ہو گئی شامل تودوسری نے انھیں آسکر ایوارڈ کا نامزد بنا دیا ۔
فلم برفی جیسی فلموں میں سابق مس ورلڈ کی اداکاری کوشائقین نے خوب سراہا ۔ ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد گائیکی کی دنیا میں تو پرینکا پہلے ہی قدم رکھ چکی ہیں لیکن شاید انھیں خود معلوم نہ تھا کہ ان کا پہلا پاپ گانا۔ ان مائی سٹی ہی پرینکا چوپڑا کو پہنچا دے گا شہرت کی بلندیوں تک۔ پرینکا کا پاپ گانا ۔۔ان مائی سٹی۔۔ ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے نامزد کر لیا گیا ہے۔ یعنی دنیا کے سب بڑے فلمی ایوارڈ میں نامزدگی کے بعد اب دنیا کے سب بڑے گائیگی کے ایوارڈ میں پرینکا ہو چکی ہیں نامزد۔
ڈبلیو ایم اے یعنی ورلڈ میوزک ایوارڈ دوہزار تیرہ کی تقریب ہوگی لوس اینجلس میں۔ جہاں برفی میں ایبنارمل لڑکی کا کردار باخوبی نبھانےو الی پرینکا چوپڑا شرکت کر رہی ہیں ۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا کہ برفی کی طرح ان کا پاپ گانا بھی کہیں دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کی نامزدگی تک ہی محدود رہ جا ئے گا یا ورلڈ میوزک ایوارڈ کا سہرا اپنے سر باندھے گا ۔