تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:10

شاہ رخ اور سلمان خان کی بدترین فلمیں ۔۔۔؟

اے آر وائی - بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ اور پلے بوائے سلمان خان کی فلموں کوبہترین کے بجائے بدترین فلم کے لئے نامزدکیا گیاہے۔ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کی ہر فلم ہوتی ہے شاندار۔۔۔رومینس کے ہیرو شاہ رخ خان کا باکس آفس پر پلے بوائے سلمان خان سے مقابلہ چلتا رہتا ہے۔۔ مگر یہ جنگ اب بہترین کے بجائے بدترین فلموں میں بھی داخل ہوگئی۔۔ فلم ”جب تک ہے جان “نے شاہ رخ خان کو ایک طرف بہترین ایکٹر کا ایوارڈ دلایا تو دوسری طرف گولڈن کیلا ایوارڈ میں ورسٹ فلم آف دی ایئر میں بھی نامزد کرادیا۔



کامیڈی ایوارڈز گولڈن کیلا ایوارڈ۔۔میں سچائی کو کامیڈی اسٹائل میں اجاگر کیاجاتا ہے۔۔اس بار گولڈن کیلا ایوارڈ کی دوڑ میں کنگ خان کی” جب تک ہے جاں “نمبر ون ہے۔فلم میں شاہ رخ اورکترینہ کی پرفارمنس کو بھونڈا قرار دیاگیا ہے۔۔ جہاں شاہ رخ ہوں وہاں سلمان خان کی انٹری ضروری ہے۔۔چاہے وہ بدترین فلم کیلئے ہی کیوں نہ ہو۔۔سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کو بھی اس ورسٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیاہے۔گولڈن کیلا ایوارڈ کی ٹرافی کس کے نام ہوگی یہ فیصلہ عوام کاہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.