24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:37
دی ہوبٹ ، دوسرے ہفتے بھی شاندار بزنس
اے آر وائی - ہالی ووڈ فلم ’دی ہوبٹ‘نے دوسرے ہفتے بھی شانداربزنس کرکے ٹام کروز کی فلم ’جیک ریچر‘کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ جادوئی فلم۔۔ دی ہوبٹ این ان ایکسپیکٹڈجرنی۔۔نے باکس آفس پر اپنا سحر قائم رکھاجو سنیما میں آیا وہ فلم کے جادو سے بچ نہ پایا۔
فلم دی ہوبٹ نے دوسرے ہفتے بھی اپنی حکمرانی قائم رکھی اور اڑتیس ملین ڈالرز کے ساتھ اجارہ داری قائم رکھی۔دی ہوبٹ کا کمال دیکھئے کہ فلم نے ٹام کروز کوجاسوسی نہ کرنے دی۔
ٹام کروز کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم جیک ریچرکو آگے نہ بڑھنے دی۔ٹام کروز کی کشش بھی شائقین کو کھینچ نہ سکی،فلم نے صرف پندرہ کروڑ ڈاکر کا بزنس کیا۔ باکس آفس پر تیسری پوزیشن رہی کامیڈی فلم دس از فورٹی کی چالیس برس کی خواتین کیسے خود کو جوان رکھنے کی کرتی ہیں کوششیں۔یہی ہے اس فلم کی شرارتیں۔۔