27 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:6
بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کلاسیکل ڈانس کا میلہ سجا دیا
اے آر وائی - بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اپنے زمانے کے ورسٹائل اداکار دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی آج کل مصروف ہیں کلاسیکل ڈانس کو فروغ دینے میں۔
ایک عرصے تک بالی و ڈ فلمی نگری پر راج کرنے والی اداکارہ ہیما مالنی نے ممبئی میں کلاسیکل ڈانس کا میلہ سجا دیا۔ہیما مالنی نے منعقد کرایا کلاسیکل ڈانس فیسٹول۔۔ جس میں ملک بھر کے نوجوان ڈانسرز نے ایسا کلاسیکل ڈانس پیش کیا کہ لوگ جھوم اٹھے۔۔۔۔
گزشتہ چھ سال سے ممبئی میں رونقیں بکھرنے والے ڈانس فیسٹیول کے بارے میں ہیما مالنی کہتی ہیں کہ اس فیسٹیول کا انعقاد وہ کراتی ہیں اپنی ماں۔۔جیا چیکراورتی۔۔ کی یاد میں کیونکہ ان کی ماں ہمیشہ نوجوان کلاسیکل ڈانسرز اور گلوکاروں کو آگے بڑھنے کا موقع دیتی تھیں۔
کلاسیکل ڈانس کے میلے میں ہیما مالنی نے خود بھی دیکھائے کلاسیکل اسٹیپس اور پیش کیا کلاسیکل ڈانس۔۔