تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:46

آسکرایوارڈیافتہ کیٹ ونسلیٹ نے تیسری شادی کرلی

اے آر وائی - ہالی ووڈ اداکارہ اور فلم ٹائی ٹینک سے شہرت پانے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے تیسری شادی کرلی ہے۔

سینتیس سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو گزشتہ سال سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مختلف مقامات پر دیکھا گیا ہے ۔



ایک امریکی اخبار کے مطابق دونوں خفیہ طور پر گزشتہ ایک ماہ سے نیو یارک میں ہی ہیں اور انہوں نے چند مخصوص رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کر کے شادی کرلی ہے ۔ دوسری جانب اداکارہ کے ترجمان نے شادی پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ کیٹ ونسلیٹ نے دو ہزار ایک میں ڈائیریکٹر جم تھریپلیٹن سے پہلی اور دوہزار تین میں ایک اور فلمی ڈائریکٹر سم مینڈس سے شادی کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.