28 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:37
ون پاؤنڈ فش: شاہدنذیرکاپتوکی میں والہانہ استقبال
اے آر وائی - ون پاؤنڈ فش گا کر راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے شاہد نذیر اپنے آبائی شہر پتوکی پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پتوکی پہنچنے پر سیکڑوں لوگوں نے شاہد نذیرکا پرجوش استقبال کیا اور جشن منایا۔
شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ وہ والہانہ استقبال پر پورے پاکستان کے عوام کے شکرگذار ہیں۔ شاہد نذیر لندن گئےتو تعلیم حاصل کرنے کے لیے تھے مگر پارٹ ٹائم مچھلی فروخت کرنے کے لئے گائے جانے والے گانے نے انہیں شہرت اور مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔