2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:17
کترینہ کیف بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی
اے آر وائی - بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف بھی آواز کا جادو جگانے کے لئے ہوگئیں ہیں تیار۔ راک اسٹار بننے کا خیال کترینہ کوہواؤں میں اڑارہاہے۔
بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا نے گانا کیا گایا سب ہی اس لائن میں آنے کے لئے ہوگئے بےچین۔ آواز اچھی ہو یا نہ ہو گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیئے۔ اس لئے ان کی دیکھا دیکھی کترینہ کیف نے بھی راک اسٹار بننے کا فیصلہ کرلیاکہتی ہیں فلم میرے برادر کی دلہن میں علی ظفر نے گٹار سکھا کر ان کی گائیکی کے شوق کو ہوا دےد ی ۔ اس لئے آؤ دیکھا نہ تاؤ فورا سے پیشتر آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اےآررحمان کی میوزک اکیڈمی میں جاکر گانا سیکھا اور ہوگئیں شروع۔
اس سے پہلے کترینہ نے بچوں کے لئے گانے گائے ۔مگر اب بڑوں کو بھی اپنی گائیکی سے متاثرکرنے کی ٹھان لی ہے۔کترینہ نے ابھی گایا نہیں مگر ہواؤں میں اڑے جارہی ہیں۔کہتی ہیں ان کے گانے بھی فلموں کی طرح سپر ہٹ ہوں گے۔ دیکھتے ہیں باربی ڈول سے ہاٹ گرل بننے والی کترینہ کیف کی آواز کی اڑان اونچی ہوتی ہے یاپھر یہ آوازکا سر بیٹھا ہی رہ جائے گا۔