3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 20:9
شتروگھن سنہا بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہار سے دلبرداشتہ
اے آر وائی - بالی وڈکے معروف اداکار شتروگھن سنہا بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہار سے دلبرداشتہ ہوگئے ،لاہورمیں دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھنے کے بعد میچ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
بالی وڈ کی فلموں اور بھارتی پارلیمینٹ میں دوسروں کو خاموش کروانے والے ورسٹائل اداکارشتروگھن سنہا بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر خودخاموش ہو گئے ،انہوں نے لاہورمیں دوسراپاک بھارت ون ڈے میچ دیکھا مسلم لیگ ضیاء کے قائد اعجازالحق کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان آنیوالے اداکار شتروگھن سنہا بھارتی ٹیم کی ہار پر بہت افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔
اے آروائی نیوز سے ملاقات میں انہوں نے میچ پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ خاموش فیم بھارتی اداکار کا آف دی کیمرہ کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کرکٹ سے نفر ت ہو گئی ہے آئندہ کبھی میچ نہیں دیکھوں گا۔