تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 22:28

اےآر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل سسکیاں تین جنوری سے

اے آر وائی - شائقین کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔۔اےآروائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل سسکیاں تین جنوری سے شروع ہورہاہے۔

سال دوہزاربارہ کی طرح، اس نئےسال دوہزارتیرہ میں بھی اےآروائی ڈیجیٹل نبھا رہاہے اپنا وعدہ، اپنے ناظرین کو مثالی اینٹرٹینمنٹ پیش کرنے کا۔



اس لئے سال نو کی شروعات سے ہی پیش ہے ایک ایسا ڈرامہ سیریل جو یقینا لوگوں کے دلوں پر راج کرے گا۔ محبت دولت اور اس سے جڑی محرومیوں کی کہانی سسکیاں ایک ایسا ڈرامہ سیریل ہے جو ہمارے معاشرے کی دولتمند لیکن بے سکون عورت کی زندگی کے حالات پیش کرتاہے۔



نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں آصف رضا میر، عتیقہ اوڈھو،اعجاز اسلم،زینب قیوم ،ژالے سرحدی اور علی افضل۔۔ تحریر ہے پریسہ صدیقی کی جبکہ ہدایات دی ہیں دانش نواز نے۔ دیکھئے تین جنوری سےہر جمعرات کی رات آٹھ بجے صرف اےآروائی ڈیجیٹل پر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.