4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:48
بھارتی موسیقارآرڈی برمن کوبچھڑے19برس ہوگئے
اے آر وائی - بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار آرڈی برمن کو مداحوں سے بچھڑے انیس برس بیت گئے۔ راہول دیو برمن بھارت کے مایا ناز موسیقار کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔انہوں نے بہت سے گلوکاروں کے ساتھ کام کیا اور کافی سپر ہٹ گیت دیئے ۔
انہوں نے اس دور کے ہر بڑے گلوکار کے ساتھ بھی کام کیا جن میں محمد رفیع، لتا ، آشا اور کشور کمار جیسے گلوکار شامل ہیں۔ انہیں ان کی اس عمدہ کارگردگی کی بدولت تین بار فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔