8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:56
جیمز بانڈ فلمز کی پچاس سالہ تقریبات ،آسکر کا لازمی حصہ
اے آر وائی - آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جیمز بانڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب جوں جوں قریب آرہی ہے شوبز ستاروں کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے لیکن اس بار آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جیمز بانڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا ہے۔
آسکر ایوارڈ شو کے پروڈیوسر کریگ زدان کا کہنا ہے کہ آئندہ فروری میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں بانڈز فلموں کے پچاس برس مکمل ہونے پراسے خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے منتظمین نے برطانوی جاسوس کے بارے میں ان فلموں کو تاریخ کا طویل فلمی سلسلہ قرار دیا۔
بانڈز سلسلے کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم اسکائی فال عالمی سطح پر اب تک ایک ارب ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ اس طرح بانڈ فلموں کی سیریز میں یہ کامیاب ترین فلم بتائی جارہی ہے۔ آسکر کے لیے 10 جنوری سے نامزدگیاں شروع ہوجائیں گی جبکہ آسکر ایوارڈ کی تقریب 24 فروری کو ہوگی۔